مظفرآباد ڈویژن: الیکشن کی تیاریاں مکمل،سکیورٹی سخت،پریزائیڈنگ افسران روانہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد کے پانچوں انتخابی حلقہ جات میں الیکشن 2026 کے انعقادکیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع مظفرآباد کے 5 انتخابی حلقہ جات کےتمام پولنگ اسٹیشنز کیلئے پولنگ میٹریل پریزائیڈنگ آفیسران کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پریزائیڈنگ افسران کو سخت سکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ کردیا گیا ہے ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کردی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: فیلڈ مارشل

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے سلسلہ میں مظفرآباد ڈویژن میں کل پولنگ ہو رہی ہے۔

تمام پولنگ اسٹیشنز پرسکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سیکورٹی فورسز پولنگ سٹیشنز پر روانہ کر دی گئی ہیں

دوسرے مرحلہ میں ڈویژن کے تین اضلاع مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی میں پولنگ ہو رہی ہے۔

مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقہ جات میں207 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔جہلم ویلی2،مظفرآباد کے 5اور نیلم کے 2انتخابی حلقہ جات میں کل ووٹنگ ہو گی۔

مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقہ جات میں 137امیدوار میدان میں ہیں۔مہاجرین مقیم پاکستان کے انتخابی حلقہ جات میں 6 کشمیر ویلی جبکہ 6 جموں کی نشستیں شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال تاجر برادری نے ایکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شدید احتجاج

مظفرآباد ڈویژن میں کل 8 لاکھ 95 ہزار 66 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ڈویژن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 4سو جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 1سو 67 ہے

مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 8 سو 34مرد ووٹرز 2 لاکھ 47 ہزار 7سو 76 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار 54 ہے۔

ڈویژن کے533 پولنگ سٹیشن کو حساس ترین 741کو حساس جبکہ209 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔مظفرآباد ڈویژن میں 1483 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر انتخاب کیلئے1057 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن میں عام انتخابات ،پولنگ میٹیریل کی تقسیم، ترسیل کا عمل جاری ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی نگرانی میں مظفرآباد،نیلم،جہلم ویلی کے انتخابی حلقوں میں پولنگ میٹیریل تقسیم کر دیا گیا۔