گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل کا آغاز ہوگیا اور ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم نے دوسری تھرو 77.41 میٹر کی ، ارشد ندیم کا 2 تھرو کے بعد12 ایتھلیٹس میں پانچواں نمبر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلاسگو کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم کی فائنل میں رسائی، محمد یاسر سلطان دوڑ سے باہر
بھارت کے نیرج چوپڑا دو تھرو کے بعد پہلے نمبر پر ہیں۔ نیرج چوپڑا نے بہترین تھرو 85.83 میٹرکی۔ ارشد ندیم کی تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔
پاکستان کے ارشد ندیم سمیت جیولن تھرو کے فائنل میں 12ایتھلیٹس شریک ہیں۔دفاعی چیمپئن ارشد ندیم اپنے طلائی تمغے کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔
ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز ،36رکنی دستے کا اعلان، قیادت ارشد ندیم کے سپرد




