قائم مقام صدر طارق فاروق سے طارق سعید،شجاع راٹھور،عدنان خالدکی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق سے ممبران کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ، راجہ شجاع خورشید راٹھور، یونس میر اور عدنان خالد نے ملاقات کی۔

قائم مقام صدر طارق فاروق سے اس اہم ملاقات میں مجموعی سیاسی، صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی مسائل اور خطے کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر:موسلادھار بارش ، پانی گھروں میں داخل، شہریوں کا بڑانقصان

قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کرنا چاہیے۔

ملاقات کے موقع پر قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ کاری سے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دانش سکولوں کی تعمیر، وزیراعظم افتخار گیلانی کو بریفنگ، سہولیات فراہمی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوامی فلاح و بہبودکیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ممبران کشمیر کونسل نے قائم مقام صدر کو مختلف امور سے آگاہ کیا اور ریاست کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی تعاون کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔