مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دئیے گئے دانش سکولز کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آزادکشمیر میں زیر تعمیر پانچ دانش سکولز کے تعمیراتی کام، انتظامی امور، تعلیمی سہولیات اور مستقبل کے انتظام و انصرام کے حوالے سے وزیراعظم کو وفاقی سیکرٹری منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل پلاننگ ندیم محبوب نے بریفنگ دی ۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دانش سکول باغ اور بھمبر میں تعمیراتی کام تقریباً 83 فیصد مکمل ہو چکا جبکہ حویلی، نیلم اور کوٹلی میں بھی سکولز کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتیں، ہفتہ وار 3 چھٹیاں،ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ دانش سکولز میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی ماحول، رہائشی سہولیات، کھیلوں، صحت، ڈیجیٹل لائبریری، آئی ٹی، سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریز سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ آزادکشمیر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور مستحق طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع میسر آسکیں۔
اجلاس میں وزیر جنگلات کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر ہائر ایجوکیشن اظہر صادق، چیف سیکرٹری خوشحال خان، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری عبدالرحمان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر میں دانش سکولز کا قیام تاریخی تعلیمی اقدام ہے، ان سکولز کے ذریعے ایسے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے ۔
دانش سکولز کے جاری تعمیراتی کام، منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ ۔ با صلاحیت اور استعداد رکھنے کے باوجود وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ معیار کے تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے انہیں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی شفقت اور کشمیری عوام کے ساتھ گہری وابستگی کی وجہ سے آزادکشمیر میں پانچ دانش سکولز قائم کئے جا رہے ہیں جس پر حکومت آزادکشمیر اور آزادکشمیر کے عوام ان کے شکر گزار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبائی ایئرپورٹ پرگرکرتباہ، تمام عملہ محفوظ
افتخار گیلانی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے ہمیشہ آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی توجہ دی ہے۔
آزادکشمیر میں دانش سکولز کا قیام بھی اسی محبت اور تعاون کا ثبوت ہے۔ معیاری تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے واضح کیا کہ دانش سکولز کے قیام اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔
ان منصوبوں کی بروقت تکمیل اور دیگر ضروری امور کی یقینی بنائے جائیں تاکہ ان اداروں کو جلد از جلد آزادکشمیر کے طلبہ و طالبات ان جدید تعلیمی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔




