مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)الیکشن شیڈول کے باوجود گریڈ 19 کی پوسٹ کی منتقلی کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر نے بڑا ایکشن لے لیا ۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صنعت و تجارت سے دو روز میں وضاحت طلب کرلی ۔ پابندی کے باوجود تبادلے اور تقرریاں، الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لے لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم ، نوٹیفکیشن جاری
میرپور سے مظفرآباد گریڈ 19 کی پوسٹ بجٹ سمیت منتقل کرنے کی سمری منظور۔جونئیر آفیسر کی خواہش پر اہم پوسٹ کی منتقلی کا انکشاف سامنے آگیا ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے تحریری نوٹس جاری کر دیاجس میں سوال اٹھاگیا ہے کہ پابندی کے باوجود کارروائی کیسے عمل میں لائی گئی؟
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں فیصلے بلٹ سے نہیں بیلٹ سے ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھاوں گا، بلاول بھٹو
محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی عوامی و سماجی حلقوں کا نوٹس، سمری فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ ،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے




