کشمیر میں فیصلے بلٹ سے نہیں بیلٹ سے ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھاوں گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر میں امن و انصاف دیکھنے کے خواہ خواں ہیں اور چاہتے ہیں کہ کشمیر کے وسائل، ووٹ، مستقبل، روزگار کی تقسیم کشمیر کا نوجوان کرے۔

بلاول بھٹو آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں یونی ورسٹی کالج گراؤنڈ، مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے اور حقِ حاکمیت کا تقاضا ہے کہ جس امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالا جائے، کامیابی بھی اسی کی ہو، انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہیے، بلٹ سے نہیں، جبکہ ووٹ چوری کو کسی صورت چھپایا نہیں جانا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کہتا ہوں بائیکاٹ کی سیاست چھوڑیں میں آج اپنا ہاتھ پی ٹی آئی کے سنجیدہ سیاست دانوں کی طرف بڑھا رہا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں بائیکاٹ ہی کرنا ہے تو گھر بیٹھ جائیں ان سے کہتا ہوں بائیکاٹ نہیں الیکشن لڑو، اپنا کام کرو۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بھارت اور اسرائیل سمیت پانچ گروپس کے ہینڈل کرنے کا انکشاف

مظفرآباد ڈویژن میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ 2 اگست ہوگی۔ یہ ڈویژن 3 اضلاع مظفرآباد، نیلم، اور ہٹیاں بالا پر مشتمل ہے جبکہ یہاں 9 انتخابی حلقے ہیں۔ ان حلقوں کے ساتھ ساتھ 2 اگست کو مہاجرین مقبوضہ کشمیر کی 12 نشستوں پر بھی پولنگ ہو گی۔

مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں بائیکاٹ ہی کرنا ہے تو گھر بیٹھ جائے، ان سے کہتا ہوں بائیکاٹ نہیں الیکشن لڑو، اپنا کام کرو۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ حق حاکمیت ووٹ کی حفاظت کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی اگر آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا تو وفاق میں آپ کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرپور الیکشن کے ثبوت پیش کیے، ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، یہ نہ سمجھیں کہ ہم آپ کو الیکشن چوری کرنے دیں گے، انصاف کریں گے تو انصاف ہوگا دھاندلی کریں گے تو آپ کی بھی خیر نہیں ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتیں ملکی نظام ٹھیک کریں ورنہ کاکروچ اکھٹے ہوگئے تو سارا نظام الٹ دیں گے ،محسن نقوی

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ثبوت پیش کیے مگر افسوس اس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کیا پاکستان اور کشمیر کا قومی مفاد زیادہ اہم یا ن لیگ کا ذاتی مفاد زیادہ اہمیت رکھتا ہے، 12 سیٹیں کسی کی جیب میں ڈلوادیں، آدھا آزاد کشمیر میں الیکشن ہو نہیں سکتا، کیا چاہتے ہو میرپور اور مظفرآباد میں بھی پیپلزپارٹی کے کارکن احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ٹروتھ کمیشن قائم کرو، احتجاج کرنے والوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کرکے کمیشن قبول کریں، انشا اللہ انصاف ہوگا۔