مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس بدھ کو مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے، جہاں امن و امان اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آنے کا امکان ہے۔
پارلیمانی اور سیاسی حلقوں میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے آزاد کشمیر کے موجودہ بحران حل کیلئے پیش کی گئی ٹروتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کی حمایت میں قرارداد پیش کی جا سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزادکشمیر: ایڈھاک ایکٹ 2026کی معطلی کا حکم برقرار
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حالیہ دورۂ مظفرآباد کے دوران تجویز دی تھی کہ ایک آزاد اور بااختیار کمیشن قائم کیا جائے جو موجودہ بحران سے متعلق حقائق کا تعین کرے۔
تمام فریقین کا مؤقف اور شکایات سنے، سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لے، اور بحران کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے قابلِ عمل سفارشات مرتب کرے۔
تاہم اسمبلی اجلاس میں اس حوالے سے قرارداد پیش کیے جانے یا اسے سرکاری ایجنڈے کا حصہ بنائے جانے کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن نتائج پر تحفظات،فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے،فیصل ممتاز راٹھور
اگر ایسی قرارداد پیش کی جاتی ہے تو اسے موجودہ سیاسی بحران کے تناظر میں ایک اہم پارلیمانی پیش رفت تصور کیا جائے۔




