مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حکومت آزاد کشمیر نے کوٹلی میں امن و امان کی صورتحال برقرار نہ رکھنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین اور ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کو معطل کر دیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں افسران کے خلاف کارروائی ضلع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مؤثر انداز میں برقرار نہ رکھنے اور انتظامی ذمہ داریوں میں غفلت کے باعث عمل میں لائی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیراسمبلی اجلاس طلب:ٹروتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن قراردادکا امکان
حکومت نے عثمان صارم کو نیا ڈپٹی کمشنر کوٹلی مقرر کر دیا گیا ہے توقع کی جا رہی ہے کہ نئی تعیناتی کے بعد ضلع میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزادکشمیر: ایڈھاک ایکٹ 2026کی معطلی کا حکم برقرار
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات بھی متوقع ہیں۔




