سماہنی : پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی، مجسٹریٹ کا سخت نوٹس، 20ملزمان گرفتار

بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل) بھمبر کے علاقے سماہنی کے حلقہ ایل اے 6 میں پرامن پولنگ کو ثبو تاژ کرنے کیلئے شرپسندوں کی ہنگامہ آرائی اور تصادم ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سخت نوٹیس لے لیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ہنگامہ آرآئی میں ملوث استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار اور ملوث حامیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، 20 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیراسمبلی الیکشن: 13 حلقوں کے نتائج کا سلسلہ جاری،پیپلزپارٹی کیلئے خطرہ

پولیس حکام کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کو آگ لگانے والے ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمببر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ملزمان نے پولنگ اسٹیشنز پر خوف و ہراس پھیلایا گیا،پولنگ اسٹیشز کو آگ لگائی گئی

ذرائع کے مطابق چوکی سول ڈسپنسری پولنگ اسٹیشن پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جبکہ بیلٹ باکس لے جانے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپورڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان

ان دعوؤں کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوئی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل اے 6 سماہنی میں استحکام پاکستان پارٹی کے لوگوں نے پولنگ اسٹیشن 95 پر عملے کیساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ بیلٹ باکس کو بھی آگ لگا دی جس میں 232 ووٹ تھے۔