مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں جاری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ایک اور مذموم کوشش سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق دھریک میں جلسے کی آڑ میں مسلح جتھہ اکٹھے ہوکر آگے بڑھنے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کا مقصد انتخابی عمل کو براہ راست متاثر کرنا ہے۔
ذرائعکے مطابق واضح کیا گیا ہے کہ دھریک میں سرگرم اس شرپسند ٹولے کے پیچھے غیر ملکی ہینڈلرز کا ہاتھ ہے۔ یہ عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کی ہدایات پر ریاست میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کشمیر کے الیکشن متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے،سینیٹر شیری رحمن
ذرائع کے مطابق یہ انتشاری ٹولہ دھریک کے مقام پر اکھٹے ہورہے ہیں ان کا اصل ہدف تصادم کی صورتحال پیدا کر کے لاشیں حاصل کرنا ہے تاکہ اسے اپنے مذموم سیاسی مقاصد اور پراپیگنڈے کیلئے استعمال کیا جا سکے۔
ذرائع نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ریاست کسی بھی صورت ایسے مسلح جتھوں اور شرپسند عناصر کے سامنے نہیں جھکے گی اور قانون کا نفاذ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے غیور اور امن پسند عوام نے نام نہادجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے انتشار انگیز بیانیے اور انتشاری ایجنڈے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈبسی کھران : یاسی کارکنوں میں تصادم، تین افراد زخمی ، علاقے میں کشیدگی
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کی عوام پرامن اور شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر اسی طرح منعقد ہوں گے جیسا کہ آزاد جموں و کشمیر کے تمام شہری چاہتے ہیں۔
کسی بھی غیر جمہوری یا پرتشدد گروہ کو عوامی مینڈیٹ اور امن کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔




