صاحبزادہ عنایت کریم پیپلزپارٹی میں شامل ،پارٹی کی جیت یقینی ہے، نیئربخاری، ندیم افضل چن

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)پیپلزپارٹی کا حلقہ کھاوڑا میں پاور شو،سینئر پارلیمنٹرین نئیر بخاری، ندیم افضل چن اور مرتضیٰ ستی کھاوڑا پہنچ گئے۔

مظفرآباد دربار عالیہ ڈنگہ کوٹ صاحبزادہ عنایت کریم سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شاملنیئرحسین بخاری، چوہدری لطیف اکبر نے صاحبزادہ عنایت کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ کھاوڑا میں عوامی جوش، پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔کارکن پولنگ اسٹیشنز پر پہرہ دیں گے، پیپلز پارٹی مظفرآباد ڈویژن کی تمام نشستیں جیتے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور میں انٹرنیٹ سروس بحال ، بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا پربیان جاری

ندیم افضل چن نے کہا کہ مظفرآباد ن لیگ کے وزراء نے گلگت میں بھی بڑی بڑھکیں ماری تھی الیکشن میں مسترد ہوئے۔مظفرآباد آنیوالے وفاقی وزراء کو آزاد کشمیر بارے کوئی معلومات ہی نہیں ہوتی۔

ندیم افضل چن، سید نیئرحسین بخاری نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے کہا تھا کشمیر کے بارے میں میں نیند میں بھی غلطی نہیں کر سکتا ۔

ندیم افضل چن نے کہا کہمظفرآباد میں جو وفاقی وزراء پھررہے ہیں یہ ایسی غلطیاں کر رہے جن کا احساس ان کو بعد میں ہو گا۔صاحبزادہ عنایت کی شمولیت سے کامیابی پر مہر ثبت ہوگئی۔

ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ گلگت میں وفاقی اثرورسوخ کا باب بند ہوچکا۔ آزاد کشمیر میں بھی سیاسی ہوا کا رخ پیپلز پارٹی نے بدل دیا۔

سید نیئر حسین بخاری، ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ چوہدری لطیف اکبر ایک سیاسی درسگاہ ہیں، مشکل وقت میں بھی پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی۔

موٹروے منصوبے پر مخالفین سے سوالات، پیپلز پارٹی کی مریم نواز اور نوازشریف پر شدید تنقید،قیادت کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت میں لڑکیوں سے زیادہ گائے محفوظ، آئین نہ بچایا تو ملک کشمیر جیسی جیل بن جائے گا،محبوبہ مفتی

ندیم افضل چن نے اعلان کیا کہ بلاول بھٹو جلد آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔بلاول بھٹو کشمیر پر کھل کر مؤقف پیش کریں گے۔

مرکزی قائدین نے کھاوڑا کے عوام تاریخی برتری سے لطیف اکبر کو کامیاب بنانے کی اپیل کردی ۔

مرتضیٰ ستی کا کہنا تھا کہ کارکنوں کا جوش جیت کی واضح علامت ہے۔آزادکشمیر میںپیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے الیکشن جیت یقینی ہے۔

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے حق میں عوامی لہر، قائدین کا دعویٰ۔ھاوڑا جلسہ، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کو نئی تقویت مل گئی