وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کا اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6روپے 39پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7روپے83پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 4 روپے93پیسے ،ڈیزل 7روپے 15پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافہ کے بعد پیٹرول327روپے 12پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت375روپے4پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں 23جولائی کیلئے ہوگی۔
یاد رہے کہ 3روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ ردوبدل کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لگا تار 3دنوں سے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال موخر،قیمتوں کے تعین کا معاملہ 15روز میں حل ہوگا
پیٹرول کی قیمت میں پہلےدن 35پیسے کمی کی گئی تھی جبکہ گزشتہ روز پیڑول کی قیمت میں4روپے 93پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
حکومت کی جانب سے لگاتار 3دنوں سے ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول پمپس مالکان نے قیمتوں کے روزانہ تعین کیخلاف ہڑتال کا اعلان کیاتھا جنہں اب حکومت نے منا لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے 15دنوں تک روزانہ ہی قیمتوں کا تعین کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیزل روزانہ مہنگا ہونے کے آفٹرشاکس، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے
دوسری طرف ٹرانسپورٹرز روانہ پیٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے سے پریشان ہیں اور انہوں نے ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے گزشتہ روز کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا تھا، روزانہ قیمتیں بڑھنے پرتمام مکاتب فکر شدید پریشانی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں کیونکہ روزانہ بنیادوں پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جارہا ہے جس سے مہنگائی میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔




