اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت سے مذاکرات ناکام، پمپس مالکان کا غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لٹر مقرر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لٹر مقرر کردی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا،نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب پیٹرول پمپ مالکان نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یاد رہےکہ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نےکل سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جنرل سیکرٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔
نعمان علی بٹ نےکہاکہ مذاکرات کی ناکامی کی بعد کل رات 12 بجے سے پورے پاکستان میں پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔




