اسلام آباد:حلقہ ایل اے22 پونچھ پاچھیوٹ سے پاکستان پیپلزپارٹی میں بڑی تعداد میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹائیں سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ریٹائرڈ اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سردار صادق کے فرزندوں سمیت اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالوں میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت و سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر سردار اسجد علی،سردار احسن صادق ایڈوکیٹ،سردار ارشد علی،سردار مجید خان،سید ارشد حسین شاہ،سردار محمد رشید خان،سردار محمد نوید خان،سردار اشتیاق مشتاق،سردار غیور ،سردار وقاص گل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ثاقب مجید کو بڑا جھٹکا، دولائی سے راجہ رفاقت بھٹو پیپلزپارٹی میں شامل
یونین کونسل پاچھیوٹ سے پاکستان تحریک انصاف حلقہ 5 کے صدر، معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار عاصم رشید، معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار نزاکت نے بھی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض،حلقہ ایل اے22 پونچھ5 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سردار احمد صغیر خان، سابق امیدوار اسمبلی سردار زاہد شریف ایڈوکیٹ موجودتھے۔
سابق امیدوار اسمبلی سید دلاور بخاری ایڈوکیٹ، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سردار عمر عزیز،سردار طاہر محمود، سردار آفاق عادل صدر لیبر ونگ آزاد کشمیر ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 5سردار طاہر عزیز، سردار سجاد خان ، سردار نثار اسحاق خان، سردار قاری اصغر خان نے بھی نئے شامل ہونے والے کارکنان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر سردار ایاز مغل سابق پی آر او اور چیئرمین یونین کونسل بنگوئیں سردار عامر عنصر خان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ ایل اے22 پونچھ5 سے سردار احمد صغیر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ سابق وزیراعظم اور ان کے کزن سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی رہنمائوں کی کوششیں کامیاب،رفیق نیئر ولید انقلابی کے حق میں دستبردار
یوں بڑے کاروباری گھرانے سے تعلق رکھنے والے دونوں کزنز آپس میں مدمقابل ہیں اور ان دونوں کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے۔
گزشتہ دنوں سردار تنویر الیاس اپنے حلقہ پاچھیوٹ میں داخل ہوئے اور ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے گارڈ جاں بحق ہوئے جس کے بعدوہ واپس اسلام آباد آ گئے تھے۔




