حویلی:آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا،شہری دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)حویلی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے حویلی میں آٹے کا بحران جاری ہے ۔ جبکہ نئی حکومت بھی اپنے دعوے پورے کرنے میں تاحال قاصر ہے ۔

حویلی میں آٹے کا شدیدبحران جموں کشمیر ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی وجہ سے تاحال جاری ہے ۔ حویلی کو متبادل فلور مل ارجہ سے آٹے کی ترسیل شروع کی گئی مگر وہ بھی بند ہے ۔

آٹے کی قلت کے باعث ضلع بھر میں عوام گزشتہ تین ماہ سے آٹے کیلئے ترس رہی ہے۔ سرکاری آٹا غریب عوام کی پہنچ سے بھی دور ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر جنگلات وقار احمد نور اہم دورے پر میرپور پہنچ گئے ، افسران کو اہم ہدایت جاری

اگر آٹا آتا بھی ہے تو محکمہ خوارک کے ملازمین گاڑی سے اتار کر راستے میں من پسند لوگوں کو تقسیم کر دیتے ہیں ، مقامی سطح پر پہنچنے ہی نہیں دیا جاتا جہاں سے شہر بھر میں آٹے کی ترسیل کی جاتی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ آٹے سے بھری گاڑیاں رات کے اندھیرے میں لائی جاتی ہیں اور اپنے ووٹر سپورٹرز میں ہی تقسیم کردی جاتی ہیں۔

پنڈی والا آٹا غریب عوام خریدنے کی سکت نہیں رکھتی ۔ تاجروںنے بھی اس مشکل وقت میں بہت منافع کما یا لیکن غریب عوام تک آٹے کی فراہمی درکنار بھنک بھی نہیں پڑنے دی جاتی

مزید یہ بھی پڑھیں:میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

وزیراعظم آزادکشمیر فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ خوارک حویلی کا قبلہ درست کریں اور غریب عوام کو آٹے کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ایک سال سے عوام آٹے کیلئے خوار ہورہی ہے ، ہر آنیوالینئی حکومت اپنے دعووں میں جھوٹی نکلتی ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹےکی پراپر ترسیل کیلئے اقدامات کرے۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حویلی میں اٹے کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے