مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) حلقہ کھاوڑہ میں پیپلز پارٹی کا تیر چلا گیا، مسلم لیگ (ن) کےامیدوار راجہ ثاقب مجید کے آبائی پولنگ سٹیشن دولائی ناگنی سے رفاقت بھٹو سیکڑوں کارکنوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔
دولائی سے مظفرآباد مرکزی الیکشن آفس تک بڑی ریلی نکالی گئی،قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے نلوچھی پل پر پارٹی رہنمائوں کے ہمرا ہ استقبال کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات ، ن لیگ اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،راجہ ثاقب مجید
مرکزی الیکشن آفس میں خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں،آج آپ کھاوڑہ میں الیکشن جیت چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کھاوڑہ میں پیپلز پارٹی کاسیاسی قلعہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور کارکنوں کی محنت نےانتخابی مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں آ چکا ہے میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اس مرتبہ کا کارکنوں کا جوش، جذبہ، عوامی شرکت اور انتخابی ماحول پہلے کبھی نہیں بنا ۔
انہوں نے کہا وفاقی وزراء ایک تو الیکشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور دوسرا خواجہ آصف کشمیری ہونے کا سرٹیفکیٹ دیں گے کیا َ،ان سے سرٹیفکیٹس کوئی لے گا ،وفاقی وزراء سوچ سمجھ کا زبان کا ستعمال کریں۔
انہوں دیکھنا چائیے ہم کہاں کس حیثیت میں جا رہےہیں، ان وزراء اور کیپٹن صفدر کے گھومنے سے کوئی سیاسی اثر نہیں پڑتا، یہ گلگت میں بھی پھرتے رہے، تین نشستیں ٹوٹل ملیں انکو، یہاں ان کے آنے جانے کچھ نہیں ہوتا ۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف رٹ پٹیشن، بینچ نامکمل ہونے پر سماعت نہ ہو سکی
اس مرتبہ ن لیگ کے بڑے بڑے برج بھی الٹ رہے ہیں، جو کھاوڑہ میں آ کر میرے حلقہ میں انتخابی مہم چلا رہے وہ بھی الیکشن ہار چکے ہیں، اس وقت آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی نے سیاسی ماحول بنایا اور الیکشن بھی پیپلزپارٹی جیت رہی ہے ۔
اس موقع ہر راجہ رفاقت بھٹو،عتیق بشارت احمد بشارت راجہ صداقت سید عجائب ہمدانی نزاکت حسین دانیال کاظمی اکبرحسین نے سیکڑوں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔




