مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار، شیڈول چاہیے جیسا بھی ہوہم جیتیں گے، شازیہ مری

اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بلاول بھٹوزرداری کی بھرپور انتخابی مہم سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سےکسی بھی قسم کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، شیڈول چاہےجیسا بھی ہو، ہم جیتیں گے۔

مزید یہ پڑھیں:نورین عارف کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار، تین افراد دریا میں بہہ گئے،تلاش جاری

ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا انتخابی شیڈول میں تبدیلی جیسے اقدامات عوامی حمایت کا راستہ نہیں روک سکتے ۔ پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔

کشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کے منشور اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، ہر میدان میں کامیابی ہماری ہوگی۔ بلاول بھٹوزرداری نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا ۔

شازیہ مری نے کہا وفاقی وزراکے غیرمحتاط بیانات سیاسی کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

مزید یہ پڑھیں:راولپنڈی: موسلادھار بارش،روات میں سیلابی ریلے سے کئی گھر تباہ،شہری نقل مکانی پر مجبور

قومی مفاد اورکشمیرکاز پر تمام سیاسی قوتوں کو ذمہ داری کامظاہرہ کرنا چاہیے۔۔ انتخابات شفاف، آزاد اورغیرجانبدار ماحول میں کرانا ہی جمہوریت کا تقاضا ہے۔