میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)میرپور کی عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی 9 ستمبر کو دی جانیوالی احتجاجی کال مسترد کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
شہر میں کاروباری، سماجی اور روزمرہ سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہنے سے احتجاجی کال کے حوالے سے عوامی ردِعمل ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم دکھائی دے رہا ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بار بار کی احتجاجی کالز کے باعث عوام میں اس طرز کی سرگرمیوں کے حوالے سے پہلے جیسا جوش و خروش باقی نہیں رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بارکونسل کا عوامی مسائل حل کیلئے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کا فیصلہ
میرپور کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کے بجائے اپنے روزمرہ امور نمٹانے اور معمول کی زندگی جاری رکھنے کو ترجیح دی۔
دوسری جانب ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 ستمبر کو احتجاج اور مختلف مطالبات کے حق میں عوام کو متحرک کرنے کی اپیل کی گئی تھی
تاہم میرپور میں اس کال کو وہ عوامی پذیرائی حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی جو ماضی کی بعض احتجاجی سرگرمیوں کے دوران دیکھنے میں آئی تھی۔
شہریوں کے مطابق احتجاج اور ہڑتالیں کسی بھی معاشرے میں اہم مطالبات کے اظہار کا ذریعہ بن سکتی ہیں،
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :تعلیمی ادارے ، انٹرنیٹ بندش ، لاکھوں طلباء وطالبات کا مستقبل مخدوش
تاہم مسلسل احتجاجی کالز سے کاروباری سرگرمیاں، روزگار اور عام شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہورہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ میرپور کے بعض شہری موجودہ حالات میں احتجاج کے بجائے معمولاتِ زندگی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
میرپور شہر اور گردونواح میں مجموعی طور پر عوامی سطح پر احتجاجی سرگرمیوں سے فاصلے کا رجحان نمایاں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ب
ازاروں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں میں بھی معمول برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کی توجہ اپنے کاروبار، ملازمتوں اور گھریلو معاملات پر مرکوز نظر آ رہی ہے۔




