نورین عارف کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار، تین افراد دریا میں بہہ گئے،تلاش جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد کے علاقے کہوڑی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں نورین عارف کے انتخابی قافلے میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں تین افراد دریا میں بہہ گئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں بچالیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: موسلادھار بارش،روات میں سیلابی ریلے سے کئی گھر تباہ،شہری نقل مکانی پر مجبور

زخمی کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بعض ذرائع کے مطابق ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نعمان کی گاڑی کو حادثہ، جو کہ امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن نورین عارف کے داماد ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑی سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے کہوڑی سے مظفرآباد جارہی تھی جو راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی الیکشن2026کے شیڈول میں ترمیم ، الیکشن کمیشن کا اعلان

حادثے میں چار نوجوان جو کہ راستے سے لفٹ کے کر گاڑی میں سوار ہوئے تھے ان میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔