CH YASEEN

چوہدری یٰسین کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ،انٹرنیٹ فوری بحالی کا مطالبہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدرپیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ

چوہدری یٰسین نے اپنے خط میں کہا کہ آزادکشمیر میں انٹرنیٹ بندش سے انتخابی مہم اور عوام تک معلومات کی رسائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات 2026: الیکشن شیڈول میں ترمیم، 3 مراحل میں پولنگ کا نیا شیڈول جاری

چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ جدید انتخابی مہم اور عوامی رابطے کا بنیادی ذریعہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بندش سے ووٹرز مستند معلومات سے محروم جبکہ فیک نیوز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چوہدری محمد یٰسین کا کہنا تھا کہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے تمام جماعتوں کو یکساں انتخابی مواقع ملنے چاہئیں۔

چوہدری محمد یاسین نے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی مسلسل بندش انتخابی مہم کے تسلسل اور ووٹرز کے حق معلومات پر منفی اثر ڈال رہی ہے،

چوہدری محمد یٰسین کی چیف الیکشن کمشنر سے متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کرکے آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرانے کی اپیل۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر عوام کو بروقت اور درست معلومات تک رسائی یقینی بنا کر انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک ملک بھر میں طغیانی اور سیلاب کا شدید الرٹ جاری

چوہدری یٰسین کا کہنا ھا کہ انٹرنیٹ بحالی سے ووٹرز باخبر فیصلے اور اپنے حقِ رائے دہی کا مؤثر استعمال کر سکیں گے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے انتخابی مہم کے بلا تعطل تسلسل اور معلومات تک آزادانہ رسائی کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

شدید بارش کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کا نکیال جلسہ ملتوی کر دیا گیا باقی جلسے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے زرایع پاکستان پیپلز پارٹی