آزاد کشمیر عام انتخابات: خراب موسم اور بارش کے باعث نکیال میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ملتوی

نکیال/مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج بتاریخ 21 جولائی بروز منگل نکیال میں منعقد ہونے والا بڑا عمومی جلسہ شدید موسلادھار بارش اور خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان اور انتظامی ذرائع کے مطابق، علاقے میں جاری مسلسل بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر جلسے کے انعقاد کو فی الوقت مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کارکنان اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کا آج مظفرآباد کا متوقع دورہ، مریم اورنگزیب نے رات گئے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا

میرپور جلسے اور دیگر سیاسی جلوسوں کی صورتحال:

ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کل میرپور آزاد کشمیر میں ہونے والا پیپلز پارٹی کا انتخابی جلسہ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوگا۔

جبکہ بارش اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ملتوی شدہ یا آنے والے جلسوں اور سیاسی جلوسوں کے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: میاں نواز شریف اور مریم نواز کل مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے؛ شاہ غلام قادر کا ویڈیو پیغام