وادی لیپہ( رپورٹ نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل عبد الصبور اعوان ) وادی لیپہ حلقہ ایل اے 7میں انتخابی گہما گہمی عروج پر،آزاد امیدوار وں سمیت 20اسمبلی امیدوار میدان میں آگئے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کی آمد کے ساتھ ہی وادی لیپہ کے حلقہ نمبر 7 میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں
الیکشن کمیشن کے مطابق *حلقہ سات وادی لیپہ سے اس بار مجموعی طور پر20 امیدوار* انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔
حلقے میں بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے جن میں مسلم لیگ ن’’چوہدری محمد رشید ، پیپلز پارٹی دیوان علی خان چغتائی ،استحکام پاکستان پارٹی چوہدری عبد الجبار شامل۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باہر کے لوگ آزاد کشمیر نوکریوں کےلیے آئیں گے،شاہ غلام قادر
جماعت اسلامی سید عماد السلام،مسلم کانفرنس گوہر زمان عباسی،سید باسط علی آزاد امیدوار ،صاجزادہ سعادت دانش آزاد امیدوار،حلقے میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس حلقے میں سب سے سخت مقابلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد رشید* اورپیپلز پارٹی کے دیوان علی خان چغتائی کے درمیان متوقع ہے۔
دونوں رہنماؤں کا وادی لیپہ میں مضبوط ووٹ بینک موجود ہے جس کی وجہ سے یہ مقابلہ نہایت دلچسپ ہو گا، دوسری جانب آزادامیدوار سید باسط علی بھی کانٹے دار مقابلے میں شامل ہیں ۔
سیاسی ماہرین کے مطابق آزاد امیدوار سید باسط علی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ حلقے کی اکثریتی عوام نوجوان باسط علی کو اسمبلی میں پہنچانے کیلئے پرعزم ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق ایم پی اے کیپٹن (ر) صفدر انتخابی مہم کے سلسلے میں وادی نیلم پہنچ گئے
دوسری جانب وادی لیپہ سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے انتخابات ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے ۔
مقامی عوام کے بنیادی مسائل میں روڈ، صحت، تعلیم اور روزگار شامل ہیں جنہیں امیدوار اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنا رہے ہیں
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی 2026کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔




