میرپو:حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے ساتھ ہی ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں صحت سہولت کارڈ کی سہولت بھی بحال کردی گئی ہے۔
انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صحت سہولت کارڈ کا آن لائن نظام عارضی طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے مریضوں کو اس سہولت سے استفادہ کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا وزیراعظم صحت کارڈ کو اے آئی سے ہم آہنگ کرنے کا بڑا فیصلہ
حکومتِ آزاد کشمیر کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بحال کیے جانے کے بعد ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ کا نظام دوبارہ فعال ہوگیا ہے، جس کے بعد اہل مریض صحت سہولت کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔
اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے ساتھ ہی صحت سہولت کارڈ کا نظام بھی فعال کردیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو دوبارہ صحت سہولت کارڈ کے تحت علاج کی سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جارہی ہے۔
صحت سہولت کارڈ کی بحالی سے مستحق مریضوں کو علاج کے حصول میں مزید آسانی ہوگی اور انہیں ہسپتال میں دستیاب متعلقہ طبی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:صحت کارڈسہولت بحال،راولپنڈی سمیت متعدد ہسپتال شامل کرلئے، بازل علی نقوی
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مورخہ 2 ستمبر 2026ء سے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مریض باقاعدہ طور پر علاج معالجے کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔
صحت سہولت کارڈ کے حوالے سے ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بعد نظام معمول کے مطابق کام کریگا۔
یاد رہے کہ انٹرنیٹ سروس نہ ہونے پر آزادکشمیر کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم ہو گئی تھی




