سوات کے علاقے کالام کی وادی مٹلتان میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث 7 افرا زخمی ہوگئےجبکہ ایک نوجوان سید علی شاہ ریلے میں بہہ گیا ۔ جس کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالام سے مزید علاج کے لیے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں گلیشیئرپھٹنے ،دریاوں، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، الرٹ جاری
تین زخمیوں کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے۔دیگر 3 افراد محفوظ ہیں سوات کے رہائشی سید علی شاہ کی تلاش ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں کی جانب سے جاری ہے
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے اور مزید تصدیق شدہ معلومات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئر موجود ہیں۔
سوات کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر پھٹنے سے کوہ پیمائوں کا گروپ زد میں آگیا
3 افراد زخمی جبکہ ایک تاحال لاپتاسوات کے علاقے کالام کی وادی مٹلتان میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث 7 افراد متاثر ہوئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال… pic.twitter.com/xTBvCF2s2v— Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 18, 2026
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے بڑی تعداد موسمیاتی تبدیلی کے باعث تیزی سے سکڑ رہی ہے، جس سے مستقبل میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقے گلیشیئر پھٹنے اور گلیشیائی جھیلوں کے اچانک بہاؤ (GLOF) جیسے واقعات کے لیے حساس ہیں، جن میں موسمیاتی تبدیلی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں موسمی الرٹ جاری، شدید گرمی، گلیشیئرز پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت برف اور گلیشیئر پگھلنے کے واقعات میں اضافے کی وجہ بن سکتا ہے، جس سے سیلابی خطرات میں اضافہ ہوگا۔




