بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاک فوج کے سینئر افسر سے متعلق چلائی جانے والی خبریں سراسر جھوٹ اور منظم منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ان پوسٹس میں یہ من گھڑت دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ باغ، کشمیر میں ایک فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف افغان رجیم کا المرصاد واٹس ایپ چینل پاکستان میں بند
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق بھارتی اور افغانی نیٹ ورکس کے یہ دعوے سراسر جھوٹے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ پاک فوج کے انتہائی فعال اور سینئر تھری اسٹار جنرل ہیں جو اس وقت کور کمانڈر گوجرانوالہ کے طور پر اپنی فرائض اور ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:’’ہمارا ڈی این اے ایک ہے‘‘افغان وزیر نے خود ہی بھارت کیساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا
ذرائع کا مذید کہنا ہےکہ یہ جھوٹی افواہیں اور تصاویر مخصوص بیرونی نیٹ ورکس کی جانب سے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے، سنسنی پیدا کرنے اور عوام کو بدگمان کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
حکام کے مطابق عوام اور میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ دشمن عناصر کے ایسے کسی بھی جعلی اور من گھڑت پروپیگنڈے پر کان دھرنے کے بجائے صرف معتبر، مصدقہ اور باضابطہ ذرائع سے آنے والی خبروں پر ہی یقین کریں۔
Azaad Fact check has identified spread of disinformation by Indian and Afghan X handles making false claims of Gen Imdad Hussain Shah being killed.
Gen Imdad Hussain Shah is alive and well.
Consider the news below as Indian and Afghan propaganda. pic.twitter.com/2QRy4bTexy— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 17, 2026




