اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سینئر مسلم لیگی سیاست دان اور سابق سینیٹر ڈاکٹر سید آصف کرمانی کی سابق ممبر اسمبلی و سجادہ نشین درگاہِ بساہاں شریف، پیر علی رضا بخاری کی رہائشگاہ آمد۔
ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے پیر علی رضا بخاری کے بڑے بھائی حضرت پیر سید سعید احمد بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرڈاکٹر آصف کرمانی نے درگاہِ عالیہ بساہاں شریف کے جملہ مشائخ سے پیر سید سعید احمد بخاری کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر آصف کرمانی نے بالخصوص مرحوم کے صاحبزادگان، صاحبزادہ سید احمد علی بخاری اور صاحبزادہ سید انس علی بخاری کیلئے اپنے تعزیتی پیغام میں دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔




