ثقلین کاظمی

لوئر نیلم ، ن لیگ، پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا، سینکڑوں افراد ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شامل

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)لوئر نیلم کے علاقوں کٹن، وارڈ پٹیاں اور کٹن شنگوش میں استحکام پاکستان پارٹی نے ایک بڑی سیاسی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کو الوداع کہہ کر سینکڑوں مقامی ووٹرز اور معززین نے آئی پی پی کے نامزد اُمیدوار برائے قانون ساز اسمبلی سید ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

علاقے کی اہم سیاسی شخصیات اور سینکڑوں کارکناں نے پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) سے اپنی دیرینہ وابستگی ختم کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد اُمیدوار سید ثقلین فدا کاظمی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گر گئی، راجہ مظہر قیوم استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سید ثقلین فدا کاظمی کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

وارڈ پٹیاں سے مغل اور چودھری برادری کی ایک بڑی تعداد نے یکمشت ستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کٹن شنگوش وارڈ سے قریشی اور بٹ برادری کے سرکردہ رہنما اپنے خاندانوں اور حامیوں سمیت سید ثقلین فدا کاظمی کے قافلے کا حصہ بن گئے۔

وارڈ پٹیاں سے عبد القیوم مغل، سعید مغل، جہانگیر مغل، چودھری ایوب اور چودھری نزیر۔وارڈ شنگوش سے لال دین قریشی، نواز بٹ اور خان قریشی شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچ: سردار عنایت اللہ عارف پیپلزپارٹی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

مقامی سیاسی حلقوں کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں مختلف برادریوں اور جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی شمولیت سے لوئر نیلم میں سید ثقلین فدا کاظمی کی انتخابی پوزیشن انتہائی مستحکم ہو گئی ہے اور مخالف جماعتوں کو کٹن اور گردونواح کے علاقوں میں ایک بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔