رضوان ملک

کوٹلی، پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا ، عمران ملک کا مسلم کانفرنس کے رضوان ملک کی حمایت کا اعلان

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے حلقہ سٹی کوٹلی کی سیاست میں اس وقت بڑی ہلچل مچ گئی جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بڑا تنظیمی اور عوامی دھچکا برداشت کرنا پڑا۔

دھمول دپری سے ڈسٹرکٹ کونسلر عمران ملک نے اپنےسینکڑوں ساتھیوں، قریبی رفقاء اور علاقائی معززین سمیت پی ٹی آئی سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران ملک نے اپنے دھڑے اور عوامی قوت کے ہمراہ حلقہ سٹی کوٹلی سے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد اُمیدوار رضوان ملک کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس کو بڑا جھٹکا،سابق امیدوار اسمبلی راجہ افتخار ن لیگ میں شامل

ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسلر عمران ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مفادات اور رضوان ملک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ حلقہ سٹی کوٹلی میں مسلم کانفرنس کی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتخابات،مسلم کانفرنس نے37حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق دھمول دپری اور گردونواح کے علاقوں میں عمران ملک کا ایک مضبوط ووٹ بینک ہے۔ ان کے اس فیصلے سے حلقہ سٹی کوٹلی میں مسلم کانفرنس کے اُمیدوار رضوان ملک کی پوزیشن انتخابی مزید مستحکم ہو گی۔