اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کو فوڈ پالیسی کے حوالے سے سب کمیٹی کی سفارشات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔
متعلقہ ادارے خوراک کے معیار کی بہتری اور عوامی صحت کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرپرسن جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ ضمانت پر رہا
عوامی ضروریات کے مطابق معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹے پر خطیر سبسڈی دے رہی ہے۔
آٹے کے معیار اور دستیابی اور تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس میں وزیر جنگلات کرنل (ر) وقار احمد نور، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری مالیات حسن مسعود، سیکرٹری خوراک شاہد ایوب، سیکرٹری زراعت چوہدری محمد رقیب کی شرکت۔
چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد امتیاز عباسی، چیئرمین ضلع کونسل پونچھ جاوید شریف، چیئرمین ضلع کونسل میرپور نوید اختر گوگا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی حمید کیانی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر بنے گا پاکستان کے نظریہ سے غداری،آزادکشمیر کے انتشاری ٹولے کا بھیانک چہرہ بے نقاب
وزیراعظم افتخار گیلانی نے متعلقہ اداروں اورعہدیداروں کو ہدایات جاری کی کہ وہ فوڈ پالیسی سے متعلق سفارشات کو جلد حتمی شکل دے کرعملی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے موثر پلان تیار کریں۔
اجلاس میں خوراک کے معیار کی جانچ پڑتال اور نگرانی کیلئے مختلف محکموں / اداروں کے دائرہ اختیار اور ذمہ داریوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سیکرٹری خوراک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔
کمیٹی میں سیکرٹری زراعت، ڈویژنل کمشنر، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، ڈائریکٹر فوڈ شامل ہیں۔




