آسمانی بجلی گرنے سے صحافی محمود ایوب راٹھور کا گھر تباہ،خواتین اور بچے معجزانہ طور پر بچ گئے

حویلی(کشمیر ڈیجیٹل). حویلی کہوٹہ گاؤں قاءداباد (چھانجل)  کے رہائشی صحافی محمود ایوب راٹھور، بھای مسعود ایوب راٹھور  کا گھر آسمانی بجلی گرنے سے جل کر خاکستر ہوقیا ۔
ذرائع کے مطابق رات 1 بجے کے قریب آسمانی بجلی قریب بجلی کے ٹرانسفارمر پر گری جس سے ٹکرانے کے بعد گھر کی چھت میں جا گری جس سے مکان میں آگ لگ گئی ۔
مکان میں صرف خواتین تھیں۔ دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سےفوری طور پر مکان سے باہر آگئیںاور  قریبی رشتہ دار وں کو بلا لیا۔ 
آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعہ کے بعد بچوںاور خواتین کو گھر سے جیسے ہی باہر نکالا گھر کی چھت دھڑم سے نیچے آگری ۔
 شدید بارش اور رات کی تاریکی میں لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے ۔ آگ بجھانے کی کوشش مگر آگ نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ 
لوگوں کی طرف سے آگ بجھانے کی کوشش بے سود رہی ، ان کے چچا گوہر حسین راٹھور بھی موقع پر پہنچ  گئے جنہوں نے خواتین اور بچوں کو ریسکیو کیا۔ 
رپورٹ کے مطابق  مکان کے اندر کوئی چیز باقی نہ بچ سکی ۔ موسم سرما اور برفباری قریب ہے جس کیلئے لکڑیوں کا انتظام بھی کر رکھا تھا جو ساری کی ساری جل گئی ۔
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ سردیوں کی آمد آمد ہے گھر کی چھت بھی نہ رہی اور رہنے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام بھی نہیں ہے ۔  
علاقے کی عوام نے وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 
عوام علاقہ کا یہ بھی  کہنا تھا کہ حویلی کی واحد ایس کام  سروس اور نیٹ  جو علاقہ بھر کو سروس دیتی ہے  کو مکمل بحال کیا جائے جو اس نئے دور کی متقاضی ہے۔