نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل) مودی سرکار کو خوش کرنے میں تمام حدیں پار، افغان وزیر نے قومی وقار کا جنازہ نکال دیا، افغان اور بھارتی عوام کا ڈی این اے ایک قرار دیدیا۔
افغان وزیر زراعت، آبپاشی اور لائیو اسٹاک مولوی عطا اللہ عمری نےنئی دہلی میں اپنے ایک بیان میں بھارت اور افغان عوام کا ایک ہی ڈین این اے قرار دیدیا۔
افغان وزیرمولوی عطاء اللہ عمری نے بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش میں ایسا متنازع بیان دیدیا جس نے افغان قومی شناخت اور تاریخی وقار سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی۔
بھارتی دارالحکومت میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام بھارت افغانستان تجارتی مواقع سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات، ثقافتی مماثلت اور تاریخی روابط کا ذکر کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان مخالف افغان رجیم کا المرصاد واٹس ایپ چینل پاکستان میں بند
مولوی عطا اللہ عمری نے اپنے دورۂ بھارت کے دوران ملنے والی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور دیگر شخصیات کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے ہی لوگوں کے درمیان موجود ہوں۔
افغان وزیر نے مزید کہا، “مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ میرے اپنے لوگ ہیں اور جیسا آپ نے کہا، ہمارا ڈی این اے ایک ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن ’’غضب الحق‘‘:سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی، متعدد اہداف کامیابی سے تباہ
افغان وزیر کے اس بیان کو بھارت کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفی نے افغان وزیر کے بیان پر افغانستان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا تھا کہ چند معاشی اور تجارتی فوائد کیلئے افغان عوام کی قومی شناخت کو بھارت سے جوڑنا انتہائی متنازع اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔
In Delhi, Afghanistan’s Agriculture Minister Mawlawi Ataullah Omari says Afghan, Indian “DNA is one”.
Thanking India for warm welcome, points, “feels like own people, not an Ajnabi place” pic.twitter.com/E8dA70pYst
— Sidhant Sibal (@sidhant) July 10, 2026




