باغ(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر فزیکل ہاوسنگ و پلاننگ سردارمیر اکبر خان نے کہا کہ 100 روزہ پلان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے باغ کیلئے اربوں کے منصوبے دیکر باغ والوں کے دل جیت لئے۔
امراض قلب ہسپتال سے باغ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔ موبائل ہسپتال جو گاڑیوں میں قائم ہونگے ان سے دہلیز پر صحت کی سہولیات میسرہونگی۔
باغ والوںکیلئے وزیر اعظم پاکستان و وزیر اعظم آزادکشمیر کی طرف سے 10 گرین بسیں تحفہ ہیں۔ 70 کروڑ کی باغ میں سڑکات 100 روزہ پلان میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا کشمیر منصوبے کے تحت 30 کروڑ باغ والوں کو دیں گے یہ اربوں کے منصوبے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی کشمیر سے محبت کا اظہار ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین راجہ جمیل سمیت متعدد شہریوں کا دہشتگرد ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور ریاست میں تاریخی تعمیر و ترقی کرے گی۔
وزیر اعظم واٹر سپلائی سکیم فیز ٹو، باغ کیلئے ریسٹ ہاوس، ٹریفک کنٹرول کرنےکیلئے پارکنگ پلازہ دیں جو باغ کی عوام کے دیرینہ مسائل ہیں۔
راولاکوٹ کے اندر جو ہو رہا ہے اس سے پوری ریاست میں بے چینی ہے عام آدمی کو متاثر کیا۔جو ناقابل برداشت ہوچکا ہے ۔
آزادکشمیر میں جو افراتفری پیدا کی گئی ہے وہ ناقابل برداشت ہوچکی۔ ایک خاص طبقہ وہاں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
سردار میر اکبر نے خطاب میں کہا کہ انہیں کہنا چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی حالت دیکھ لیں یہاں پاکستان ہی ہے جو ہمارا محافظ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہماری منزل ، کشمیر ہماری شناخت ، ڈنڈے کے زور پر سیاست نہیں چلے گی: سپیکر اسمبلی طارق فاروق
افواج پاکستان کے سپہ سالار کی قیادت میں جو پاکستان کو دنیا میں عزت ملی اس سے ہمارا دشمن خائف ہے جو اپنی سازشیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں دشمن کا ہاتھ مضبوط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں کسی کی بد معاشی نہیں مانیں گے۔
باغ کی غیور عوام اور انتظامیہ کے بہترین کردار سے آج باغ میں امن قائم ہے جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔




