اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ ایل اے-25 نیلم ون میں استحکام پاکستان پارٹی کو زبردست عوامی پذیرائی، مختلف یونین کونسلوں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
صدر آئی پی پی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے معروف سیاسی سماجی رہنما و امیدوار اسمبلی خواجہ عبد الشکور بانڈے ، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما و سابق امیدوار اسمبلی ایل اے کمانڈر سردار شفیق الرحمن اور شاہد خان سواتی کی قیادت میں ایل اے 25 نیلم ون کی یونین کونسل گریس ، دودھنیال اور لوات کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقات کی ۔
شرکاء نے سابق وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم کانفرنس، پیپلز پارٹی ،ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے دیرینہ رفاقت کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے وسائل کشمیر میں ہی استعمال ہوں گے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کشمیر بنے گا پاکستان کا استعارہ،الحاق نظریہ تھا، مقررین
نیلم میں آئی ٹی پارکس، جدید انفراسٹرکچر اور روزگار کے منصوبے ترجیح ہوں گے، کشمیر کے وسائل سب سے پہلے کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح پر خرچ کیے جائیں گے۔
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے حلقوں کا مسئلہ نہیں میں جہاں بھی میدان میں اتروں گا، عوام کا اعتماد ہی میری سب سے بڑی طاقت ہوگا۔
میری سیاست کسی ایک حلقے تک محدود نہیں بلکہ پورے آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت میرا نظریہ ہے ، وادیٔ نیلم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے یہاں آئی ٹی پارکس قائم کئے جائیں گے۔
سابق وزیراعظم تنویر الیاس نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ہنر مندی اور اپنے ہی علاقے میں روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی تمام پالیسیاں عوامی فلاح، شفافیت اور یکساں ترقی کے اصولوں پر استوار ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی کے صدر،نثار انصر ابدالی جنرل سیکرٹری مقرر
سردار تنویر الیاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیلم کے عوام کو تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، سیاحت اور روزگار کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس خوبصورت خطے کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا وژن ایک ایسا خوشحال آزاد کشمیر ہے جہاں ترقی کے ثمرات ہر علاقے تک پہنچیں اور نوجوانوں کو روزگار کے لیے اپنے گھروں سے دور جانے کی ضرورت نہ پڑے۔
تقریب کے اختتام پر سابق وزیراعظم نے خواجہ عبد الشکور بانڈے، کمانڈر سردار شفیق الرحمن، شاہد خان سواتی ، سلیم میر رہنما پی ٹی آئی، الطاف میر ، راجہ امتیاز ، یاسر میر ، شفیق ڈار ، سردار آصف نوشیروان، سردار شہزاد جہانگیر ، سردار حمزہ ، سردار عمر ، بلال غلام حسین ، منصور احمد ، اسد میر ، انعام الرشید ، لقمان، فداللہ ، عبداللہ، محمد عباس شامل ۔
، یونین کونسل لوات ، خواجہ سیری ، کیل کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنماؤں یونین کونسل لوات سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل غلام جیلانی مکرم ، ضیاء الحق مغل سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی خواجہ عبداللہ ،رہنما ن لیگ خواجہ سیری ، محمد بشیر ، پروفیسر زبیر ایوب سابق امیدوار اسمبلی، یاسر لون ، انتخاب شاکر ایڈووکیٹ، عبدالرحمن، حاجی طفیل ایوب ، فرہاد جیلانی ، محمد فواد ، زاہد جاوید ، خالد اشرف ، قاری عبدالقیوم، باغ ولی کیانی ، عاشق حسین خواجہ سیری ، حافظ محمد شاہد خواجہ سیری ، منظر عباس حیدری ، قاری عبدالحمید ، محمد شیراز ، معاز بٹ ، تصدق حسین ڈار ن لیگ ، صدیق مغل کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد دی۔




