کوٹلی، کھوئیرٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)کھوئیرٹہ سے دہشتگرد ایکشن کمیٹی کا صفایا۔مزید تین شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبران محمدشاہد ولد محمد اقبال بیروٹ کھوئیرٹہ،انیس پرویز ولد پرویز ساکنہ دھنا کھوئیرٹہ ،عاقب نے دہشتگرد تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
محمد شاہد ساکنہ بیروٹ کھوئیرٹہ کا تھا کہ وہ گزشتہ سال سے کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ وابستہ رہا ہے ، عوامی حقوق کیلئے ان کیساتھ کھڑا رہا اورہر احتجاج اور دھرنے میں ان کی سپورٹ کرتا رہا ۔
محمد شاہد ، انیس اور عاقب نے اپنے ویڈیو بیانات میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے بدلتے ہوئے تیور او رریاست مخالف بیانئے کو مسترد کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہمارا محافظ، دشمن کا ہاتھ مضبوط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، سردار میر اکبر
کھوئیرٹہ کے تینوں شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگرد تنظیم کیساتھ روابط پر ریاست سے معذرت خواہ ہیں اور کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں
تینوں شہریوں کا کہنا تھا کہ جب تک کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی بات کرتی تھی اس کے ساتھ تھے مگر ریاست مخالف بیانیہ کے بعد ان کا اس انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ، ریاستی اداروں کیخلاف انتشاری سرگرمیاں قابل مذمت ہیں ، حکومت ان کیخلاف فوری کارروائی کرے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب تک کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت عوامی حقوق کی بات کرتی تھی ان کیساتھ کھڑے رہے ۔ ہم پہلے بھی ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اب بھی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین راجہ جمیل سمیت متعدد شہریوں کا دہشتگرد ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
تینوں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے عوامی مطالبات تک تو سب ٹھیک تھا مگر ریاستی اداروں ، حکومت اور پاکستان کیخلاف بیانیہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیےکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشاری قیادت اور مسلح جتھوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ریاست کا امن بحال ہو۔




