انگلش ٹیم نے بھارتی ٹیم کو چوتھے ٹی 20 میں بھی عبرتناک شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کے شہر برسٹول میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی کپتان شیریاس ائیر کے علاوہ کسی بھی بھارتی بیٹر انگلش بولرز کے آگے دال نہ گل سکی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ،کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران فائرنگ ، 2 نوجوان کھلاڑی جاں بحق
انڈین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، شیریاس ائیر 49 گیندوں پر 80 رنز بناکر نمایاں اسکور رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگے نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
انگلینڈ نے بھارت کی طرف سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں پورا کر لیا۔ فل سالٹ نے 59 اور ہیری بروک نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جسم جدا ہو سکتا ہے، پشتونوں کا وقار کبھی نہیں مرتا،شاہد آفریدی کا شاپور زدران کو خراج عقیدت
یاد رہے کہ انگلینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔




