پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری پیغام میں لکھا کہ بے شک ہم سب کو ایک دن اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔
پیارے شاپور، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت کرے اور آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موت تو ہر انسان کو آنی ہے، لیکن پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا۔ موت انسان کو ہم سے جدا کر سکتی ہے، مگر پشتونوں کا طرزِ زندگی اور روایات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ،پہلے کوارٹر فائنل میں مراکش کو شکست، فرانس نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
یاد رہے کہ شاپور زدران طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد منگل کے دن بھارت کے شہر نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 38 برس تھی۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور وہاں زیرِ علاج تھے۔
ان کی بیماری کے دوران افغانستان کے کئی کھلاڑی ہسپتال میں ان کی عیادت کیلئے بھی جاتے رہے تھے۔شاپور زدران نے افغانستان کی طرف سے 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔
بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے اس سابق فاسٹ بولر نے 2015 کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں آخری رنز بنا کر افغانستان کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی فتح دلائی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز ،36رکنی دستے کا اعلان، قیادت ارشد ندیم کے سپرد
ان کی اس شاندار کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شاپور زدران کے انتقال پر ان کے ساتھی کھلاڑیوں، سابق کرکٹرز، کرکٹ بورڈ کے حکام اور دنیا بھر کے شائقین کی طرف سے افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔




