میرپور کا بڑا اعزاز، فٹبالر سلیمان سلطان پیرس سینٹ جرمن کے تربیتی پروگرام کیلئے منتخب

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)میرپور کا ایک اور اعزاز، نوجوان فٹبالر سلیمان سلطان خان فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (PSG) کی انڈر 13 اکیڈمی کے تربیتی پروگرام کیلئے منتخب

نوجوان فٹبالر اور مسلم ہینڈز فٹبال اکیڈمی میرپور کی انڈر 13 بوائز ٹیم کے کپتان سلیمان سلطان خان کو فرانس کے معروف عالمی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (Paris Saint-Germain – PSG) کی انڈر 13 فٹبال اکیڈمی کے دس روزہ تربیتی پروگرام کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کی اہم بیٹھک آج اسلام آباد میں،ٹریفک ایڈوائزری جاری

میرپور کے ایک کم عمر کھلاڑی کا عالمی سطح کے معروف فٹبال کلب کے تربیتی پروگرام تک رسائی حاصل کرنا شہر، آزاد کشمیر اور پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔

سلیمان سلطان خان گزشتہ پانچ سال سے مسلم ہینڈز فٹبال اکیڈمی میرپور سے وابستہ ہیں، جہاں انہوں نے مسلسل محنت، لگن، نظم و ضبط اور کوچنگ پینل کی رہنمائی میں اپنی کھیل کی صلاحیتوں کو نکھارا۔

فرانس میں تربیتی پروگرام کے دوران انہیں عالمی معیار کی کوچنگ، جدید تکنیکی مہارتیں سیکھنے اور دو سے تین میچز میں شرکت کا موقع ملے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے، مقررین

مسلم ہینڈ فٹبال اکیڈمی کے منیجر راجہ ہاشم اشرف نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کے ایک نوجوان کھلاڑی کا بین الاقوامی سطح پر تربیت  کیلئے منتخب ہونا نہ صرف اس کیلئے بلکہ شہر کے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

سلیمان سلطان خان کے والدین نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تربیت اور رہنمائی میں کردار ادا کرنے والے اکیڈمی کے انتظامیہ اور کوچنگ پینل کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ یہ کامیابی میرپور میں نوجوان فٹبال ٹیلنٹ کی موجودگی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے جاری تربیتی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔