مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں طوفانی انتخابی دورے کرنے اور بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ان ممکنہ انتخابی دوروں اور جلسوں کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے پیپلز پارٹی کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ اس اہم مشاورتی اجلاس میں آزاد کشمیر کی مقامی قیادت اور مرکزی رہنما شریک ہوں گے، جہاں ہر ضلعے کے لیے الگ انتخابی حکمتِ عملی اور چیئرمین کے دوروں کے شیڈول کو فائنل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا دیدیا، راجہ نوید گوگا سمیت اہم شخصیات شامل
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کا دورہ کر کے پارٹی امیدواروں کی مہم کو خود لیڈ کریں گے، جس کے لیے کارکنوں میں شدید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔




