موٹر سائیکل

پاکستان : ہنڈا سی ڈی 70 اور ڈریم کی نئی قیمتیں جاری

مظفرآباد: پاکستان میں ہنڈا سی ڈی 70 کے معیاری ماڈل کی نئی سرکاری قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم ویریئنٹ کی سرکاری قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ دونوں موٹر سائیکلیں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کمپنی کے مجاز ڈیلرز کے پاس فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

دوسری جانب، استعمال شدہ (یوزڈ) موٹر سائیکلوں کی مارکیٹ میں اچھی حالت کی ہنڈا سی ڈی 70 بائیک اپنے ماڈل سال اور کنڈیشن کے مطابق عموماً 70 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی بی 125ایف خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئےایک نیا فنانسنگ پلان متعارف

ماہرین کے مطابق، سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ میں حتمی قیمت کا انحصار بائیک کی مجموعی حالت، رجسٹریشن کے شہر اور دیگر اہم عوامل پر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہنڈا نے عیدالفطر کے موقع پر گاڑیوں پر خصوصی آفر لگا دی