آزاد کشمیر پولیس کے اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق آج رات کو راولاکوٹ میں بڑے آپریشن کا امکان ہے جس کیلئےطاقتور حلقوں کے عمر نذیر کشمیری سے تمام معاملات طے پا گئےہیں۔
آزاد کشمیر پولیس کے ذرائع کے مطابق ڈیل کے تحت صرف پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے اپنے آپ کو قانون کو حوالے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر سردار امان اورکورممبر خواجہ مہران بھی آپریشن کے نتیجے میں گرفتاری دے دیں گے۔
آزاد کشمیر پولیس کے ذرائع کے مطابق ات گئے بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے عوام کو منشتر کرنے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ مہران اور سردار امان کی گرفتاری کو آپریشن کا رنگ دیا جائے گا جبکہ عمر نذیر روپوش اور عدالت سے ضمانت لے لیں گے



