اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف چھ اگست کو متوقع طور پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
جس دوران سعودی قیادت سے اہم ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون سمیت علاقائی و عالمی امور پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں کمی ، ڈیزل 4 روپے 7 پیسے،پیٹرول3 روپے 39 پیسے سستا
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورۂ سعودی عرب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوں گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات پر اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرکا دورہ، مون سون خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پربریفنگ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگاجبکہ علاقائی اور عالمی صورتحال بھی مشاورت کا اہم محور رہے گی۔




