راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔
ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جامِ شہادت نوش کر گئے۔ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں گروسری اور کریانہ اسٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دیے گئے
ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی درست تکنیکی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف آف ڈیفنس فورس پاک فوج کے تمام افسران و جوان اس المناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف سمیت آزادکشمیر کے قائم مقام صدر لطیف اکبر، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے بھی افسوسناک سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں گروسری اور کریانہ اسٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دیے گئے
صدرِ مملکت کی مظفرآباد حادثے میں اہلکاروں کی شہادت پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی
قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔




