انجمنِ تاجران باغ کا کالعدم ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ، مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان

باغ (کشمیر ڈیجیٹل)انجمنِ تاجران باغ اور گردونواح کے عہدیداروں کا باغ انٹرنیشنل ہوٹل میں اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

صدر تاجر یونین باغ سردار افتخار زمان کی قیادت میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انجمنِ تاجران آزاد جموں و کشمیراور پونچھ ڈویژن کے مرکزی قائدین سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تاجر یونین باغ سردار افتخار زمان اور دیگر قائدین نے اہم اعلانات اور مطالبات سامنے رکھے:۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: اہم شخصیات کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی تمام تر سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔

باغ اور اس کے گردونواح میں تمام بازار اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی اور کسی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنا جائے گا۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ (ایڈمنسٹریشن) سے پرزور اپیل کی کہ وہ تاجروں اور دکانداروں کو مکمل تحفظ اور سکیورٹی فراہم کرے۔

انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ بینکوں کو فوری طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے کیونکہ آن لائن ادائیگیاں رک چکی ہیں جس سے تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہے۔

“ادائیگیوں کی عدم دستیابی اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ سے تاجروں اور عام دکانداروں کو شدید مالی و کاروباری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگیں سیاسی نعرہ بازی سے نہیں ایمان، اتحاد اور تنظیم سے جیتی جاتی ہیں، فیلڈ مارشل

اس اہم پریس کانفرنس میں آزاد کشمیر اور پونچھ ڈویژن کی تاجر قیادت نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شرکت کی۔

ان تاجر رہنمائوں میں افضل کشمیری (نائب صدر، راجہ امجد عارف نائب صدر پونچھ، عمران بندائی نائب صدر ٹی یو پونچھ

سردار شفقت ایوب (سینئرنائب صدر)، چوہدری اعجاز (نائب صدر)، بلال چغتائی (سیکرٹری میڈیا)، سردار مسعود بیگ (معروف تاجر)

راجہ افتخار (صدر) عاصم جنجوعہ (سینئر نائب صدر)، ناصر ارباب (جنرل سیکرٹری)، ملک طارق اعوان (ڈپٹی سیکرٹری)، عمران خورشید (فنانس سیکرٹری)، راجہ صغیر (سابق صدر)، سہراب عباسی (سیکریٹری میڈیا)، سردار سرور (نائب صدر)، باسط نسیم (نائب صدر) شامل تھے۔

تاجر رہنماؤں نے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور کسی کو زبردستی کاروبار بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔