فیفا ورلڈکپ، ارجنٹینا مصر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مصر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں فیفاورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے دو گول کے خسارے میں جانےکےبعد تین دو سےکامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ : بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پہلے ہاف میں مصر کی جانب سے یاسر ابراہیم نے پہلا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلوائی۔ اس موقع پر ارجنٹینا کو پنالٹی اسٹروک ملا تاہم ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی گول کرنے میں ناکام رہے۔ مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے پنالٹی اسٹروک پر گیند کو شاندار طریقے سے روک لیا۔

مصر کی جانب سے مصطفیٰ زیکو نے دوسرا گول کیا تاہم ریفری نے اسے فاؤل قرار دے دیاکچھ ہی دیر میں مصطفیٰ زیکو نے شاندار گول کرکے مصر کی برتری 0-2 کردی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ میزبان میکسیکو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، اگلا ٹکراؤ ناروے سے ہوگا

ارجنٹینا نے پہلا گول دوسرے ہاف میں 80 ویں منٹ میں کیا، میسی نے 3 منٹ بعد ہی دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کرکے مصر پر 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔ ارجنٹینا کی جانب سے گول رومیرو، لیونل میسی اورفرننڈیز نے بنائے۔مصر کی جانب سے گول ابراہیم اور زیکو نے اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی درخواست پر فیفا نے امریکی کھلاڑی کی معطلی روک دی

آج ہونے والےکولمبیا اور سوئٹرزلینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا سے ہوگا،میچ کے دوران مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن کو ریفری سے شدید احتجاج اور بحث کرنے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا۔

حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کیا، جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے پیلا کارڈ جاری کیا۔