فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ہے۔ اس شاندار کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اب کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ ناروے کی ٹیم سے ہوگا۔
اس اہم میچ میں انگلینڈ کی جانب سے بیلہنگم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب میزبان میکسیکو کی ٹیم کی طرف سے کوئی نینس اور جمینینس نے ایک ایک گول اسکور کیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی درخواست پر فیفا نے امریکی کھلاڑی کی معطلی روک دی
انگلش ٹیم کو ریڈ کارڈ کا سامنا:
میچ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ سے وہ صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلی۔ میچ کے ریفری نے انگلش پلیئر کوناش کو فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا تھا، جس کے باوجود انگلینڈ نے اپنے دفاع کو مضبوط رکھا اور میچ میں برتری برقرار رکھی۔
برازیل ورلڈکپ سے باہر:
دوسری جانب، فٹبال ورلڈکپ میں آج کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو آیا جہاں ناروے نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ناروے نے 5 بار کی ورلڈ چیمپئن برازیل کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر کر دیا اور خود اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔




