بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنیوالے خوارج کل پاکستان میں جرائم کا کریڈیٹ بھی لینا شروع کردیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر ٹی ٹی پی خوارج کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایک بہیمانہ قتل کی ذمہ داری طالبان قبول کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر علی رضا انور نے بین الاقوامی نتھیا گلی سمر کالج کا افتتاح کر دیا

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان خوارج کا کوئی اعتبار نہیں کل کو شاید پاکستان میں چوری، ڈکیتی اور عام جرائم کا کریڈٹ بھی لینا شروع کر دیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مقصد صرف کریڈٹ لینا ہے، حقیقت، اخلاقیات اور ذمہ داری سے انہیں کوئی غرض نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرزِ عمل سے واضح ہوتا ہے کہ یہ گروہ ہر واقعے کو اپنے مفاد کے مطابق پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور سچائی کو مسخ کر کے عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

خواجہ آصف کے مطابق ایسے بیانات کا مقصد صرف پروپیگنڈا کرنا اور اپنی موجودگی کا تاثر برقرار رکھنا ہوتا ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہوتے ہیں۔