وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ”انویسٹ پاک“ پورٹل کا افتتاح کردیا جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔
وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنائے گا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنیوالے خوارج کل پاکستان میں جرائم کا کریڈیٹ بھی لینا شروع کردیں،خواجہ آصف
انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد کو اس اقدام پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل پاکستان میں سرمایہ کاری کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پورٹل خاص طور پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
Finance Minister Muhammad Aurangzeb launched the online InvestPak portal for individual and corporate investors in Karachi today.@Financegovpk @StateBank_Pak #News #RadioPakistan https://t.co/mvIvjRYjXA pic.twitter.com/Pdtln0UGap
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 6, 2026
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جب کہ یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو مزید آسان اور عالمی معیار کے مطابق بنائے گا۔
محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ اب شہری جاز کیش ایپ کے ذریعے صرف 5 ہزار روپے سے بھی سرمایہ کاری کا آغاز کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عام سرمایہ کاروں، خصوصاً چھوٹے سرمایہ کاروں، کو مالیاتی منڈیوں تک رسائی دینا ہے۔




