راولاکوٹ، مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں کالعدم دہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں اور انتشار کیخلاف شہریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے تنظیم کی قیادت کے خلاف طور پر قانونی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ راولاکوٹ میں دہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے قانون کے مطابق مؤثر اقدامات کئےجائیں۔
یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ:حکومت دہشت گرد تنظیم ایکشن کمیٹی کا صفایا کرے، عوامی حلقے
شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو مزید رعایت نہیں ملنی چاہیے۔ ان کے مطابق ریاستی اداروں اور عوام کو دباؤ میں لانے کیلئے دھونس اور جتھوں کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔
شہریوں نے عمر نذیر کشمیری کے ریاست مخالف بیانات پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی اور ایسے بیانات کو ریاست کے امن و استحکام کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنظیم یا گروہ کو قانون سے بالاتر ہو کر ریاست کو دباؤ میں لانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
شہریوں نے عمر نذیر کشمیری کے ریاست مخالف بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد جتھوں کے ذریعے ریاست کو جھکایا نہیں جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین راجہ جمیل سمیت متعدد شہریوں کا دہشتگرد ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
شہریوں نے عمر نذیر کشمیری کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاست کیلئے خطرہ قرار دیدیا ۔ دہشتگرد تنظیم کو کھلی چھوٹ دی گئی تو ریاست کا امن مزید تباہ ہوجائےگا۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست بھر میں امن و امان خراب کرنے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری طور پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔




