میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) چیف جسٹس ہا ئیکورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین، چیف جسٹس پاکستان جسٹس محمد یحییٰ آفریدی کی دعوت پر 2 دسمبر 2026ء کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تقریب بدھ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس محمد یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف جمہوریہ آذربائیجان مسٹر انام کریموف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت دہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کی قیادت کیخلاف فوری آپریشن کرے، شہری
مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد پاکستان اور آذربائیجان کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عدالتی نظاموں کے درمیان تجربات، مہارت اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کو فروغ دینا بھی اس معاہدے کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔
اس اقدام کو دونوں ممالک کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کے فروغ اور عدالتی شعبے میں باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:باغ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، عوام کیلئے ہر حد تک جائیں گے،مشتاق منہاس
تقریب میں پاکستان اور جمہوریہ آذربائیجان کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔




