انتخابات

آزاد کشمیر انتخابات 2026، 45 حلقے، 852 اُمیدوار میدان میں آگئے

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل )الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کیلئے اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

حتمی فہرست کے مطابق آزاد کشمیر کے 45 انتخابی حلقوں سے مجموعی طور پر 852 اُمیدوار میدانِ سیاست میں اتر چکے ہیں جبکہ 320 سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق میرپور کے 4 حلقوں سے 98، بھمبر کے 3 حلقوں سے 63، جبکہ کوٹلی کے 6 حلقوں سے 135 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کا بڑا فیصلہ: ریٹرننگ افسران کے فیصلے برقرار، بیشتر اپیلیں مسترد
اسی طرح باغ اور حویلی کے 3 حلقوں سے 83، پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں سے 126، ضلع نیلم کے 2 حلقوں سے 51، ضلع مظفرآباد کے 5 حلقوں سے 126 اور ضلع جہلم ویلی سے 34 امیدوار انتخابی دنگل سجائے کھڑے ہیں۔

علاوہ ازیں، پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 مخصوص نشستوں پر بھی 126 اُمیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کا حصہ بننے والی 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ان کے باضابطہ انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ دھرنا ناکام، کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے بوکھلاہٹ میں پولیس کے 4 اہلکاروں کو اغواء کر لیا
دوسری طرف آزاد اُمیدواروں کو بھی جلد انتخابی نشانات جاری کر د ئیے جائیں گے، جس کے بعد انتخابی مہم میں مزید تیزی آئے گی۔